محکمہ جیل خانہ جات کے آٹھ افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری

محکمہ جیل خانہ جات کے آٹھ افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) محکمہ جیل خانہ جات کے آٹھ افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ساجد بیگ سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل گجرانوالہ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اسد طارق ایڈیشنل سپرٹینڈینٹ سینٹرل جیل بہاولپور، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ محمد ایوب ایڈیشنل سپرٹینڈینٹ جیل گوجرانوالہ، ملک لیاقت علی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ عمیر اکرام، مس زمرد بانو، سپرٹینڈنٹ نوید گوندل کو آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی