راوی کنارے درخت سے پھندہ لگی لاش برآمد

  راوی کنارے درخت سے پھندہ لگی لاش برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ میں راوی کنارے نامعلوم شخص کی درخت سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پھندہ لگی لاش کی اطلاع سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ جمع کروا دی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد بوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔ پوسٹمارٹم کے بعد حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی