سیشن کورٹ میں جیابگا کے مکینوں کا ایس ڈی او کے خلاف احتجاج

  سیشن کورٹ میں جیابگا کے مکینوں کا ایس ڈی او کے خلاف احتجاج

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمدعظیم نے الیاس،اس کے والد صوبیدار رحمت سمیت دیگر ملزموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں،سٹی راے ونڈ تھانے میں ایس ڈی او جیا بگا کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرانے پرسیشن کورٹ میں جیابگا کے مکینوں نے ایس ڈی او کے خلاف احتجاج بھی کیا،عدالت نے سٹی راے ونڈ پولیس سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او جیا بگا نے گھر پر لگے میٹر کو غیر رجسٹرر قرار دے کر جھوٹا تھانے میں مقدمہ درج کرا کے گرفتار کرایا،ایس ڈی او نے علاقے کے لوگوں کو پریشان کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...