سب انسپکٹر محمد قاسم کی ریٹائرمنٹ پرتقریب

  سب انسپکٹر محمد قاسم کی ریٹائرمنٹ پرتقریب

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرارحسین کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد قاسم کی ریٹائرمنٹ پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس،ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم اور آر آئی لائنز محمد اکمل سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔سب انسپکٹر محمد قاسم پولیس لائنز میں بطور انچارج متفرق سٹور تعینات تھے۔

وہ1980 میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے۔ 2003 میں ہیڈ کانسٹیبل، 2004 میں اے ایس آئی جبکہ 2009 سے بطور سب انسپکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔سب انسپکٹر محمد قاسم نے 40 سال محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دیں۔ محمد قاسم کو اعزازی شیلڈ، سندتحسین، قرآن پاک اور پھولوں کے گلدستہ سے نوازا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کا اس موقع پرکہنا تھا کہ محمد قاسم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور باعزت ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ سید کرار حسین نے کہا کہ محکمہ پولیس فیملی کی مانند ہے اور ریٹائرڈ ہونے والے تمام افسرن و جوان ہمیشہ اس کا حصہ رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد قاسم کی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔پولیس لائن کے دفتری عملے نے محمد قاسم کو رخصت کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پولیس بینڈ نے مختلف دھنیں بھی بجائیں۔سب انسپکٹر محمد قاسم کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھر روانہ کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...