دسمبر2020ء تک پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائینگے، ڈاکٹر ظفرمرزا

دسمبر2020ء تک پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائینگے، ڈاکٹر ظفرمرزا

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 2019 میں معیشت کی طرح سماجی شعبوں میں زبردست تنزلی کا سامنا رہا، دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2019 میں معیشت کی طرح سماجی شعبوں میں زبردست تنزلی کا سامناتھا، 2019 میں صحت سے متعلق ہم نیاپنے وڑن پر توجہ دی۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق 2019 صحت کارڈ کا اجرا کیا اور اس کا دائرہ وسیع کیا، دسمبر تک غریب خاندانوں تک صحت کارڈ پہنچاچکے ہیں،دسمبر 2020 تک پاکستان کی آدھی آبادی کو صحت کارڈ کے اجرا کا ہدف ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ 2017 تک پولیو کے کیسز کی تعدادمحدود ہوکر8رہ گئی تھی اور 2018 کے شروعات میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے کے اشارے ملے۔

،2019 میں پولیو کے 19کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے 2018سے کے پی میں پولیو وائرس زیادہ رپورٹ ہوا، ہم نے پولیو ویکسین کیلئے 4کروڑ بچوں تک رسائی حاصل کی ہے، امید ہے، دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے۔ظفر مرزا نے کہا کہ جون 2020تک ڈسپوزل سرنج کا تدارک کریں گے، جون تک ایسی سرنج متعارف کرائیں گے جو دوبارہ استعمال کے قابل ہی نہ رہے۔

ظفر مرزا

مزید : علاقائی