نئے سال میں 2سُورج، 4چاند گرہن ہونگے، محکمہ موسمیات، ماہرین ارضیات

نئے سال میں 2سُورج، 4چاند گرہن ہونگے، محکمہ موسمیات، ماہرین ارضیات

  



لاہور(این این آئی) محکمہ موسمیات اور ماہرین ارضیات نے نئے سال2020کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہیں کے مطابق نئے سال میں 2سورج اور4چاند گرہن ہوں گے پاکستان میڑیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے اعدادوشمارکے نئے سال میں 2سورج اور4چاند گرہن ہوں گے۔ 2020 میں 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب پہلا چاندگرہن ہوگا جسے پاکستان میں دیکھاجاسکے گا، اسی طرح 5 اور6 جون کی درمیانی شب ہونے والاچاندگرہن بھی پاکستان میں دیکھاجاسکے گا۔30نومبرکو بھی چاندگرہن لگے گا لیکن یہ مناظرپاکستان میں نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ پہلا سورج گرہن 21 جون اوردوسراسورج گرہن14دسمبرکوہوگا اوردونوں گرہن پاکستان میں بھی دیکھے جاسکیں گے۔دوسری طرف ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہندوکش میں زیر زمین ارضیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے جس کے باعث مستقبل مں زلزلوں کی تعداد میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

چاند/ سورج گرہن

مزید : علاقائی


loading...