شہیدسب انسپکٹر حسنات احمد کی16ویں برسی،خراج تحسین پیش کیا گیا

  شہیدسب انسپکٹر حسنات احمد کی16ویں برسی،خراج تحسین پیش کیا گیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدنے شہیدسب انسپکٹر حسنات احمد کی16ویں برسی کے موقع پر شہید کی بہادری اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے زیر انتظام شہید ایس آئی حسنات احمد کی آخری آرام گاہ واقع آرائیا ں والا قبرستان گھوڑے شاہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل عاطف معراج،ایس ایچ او گجر پورہ محمد امین اور شہید کے ورثاء سمیت پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی دی او رپھولوں کی چادریں چڑھائیں۔یاد رہے کہ حسنات احمد شہید تھانہ شالیمارمیں تعینات تھے۔جنوری 2004ء ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ تھانہ لوئر مال ریڈپر گئے تھے ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...