پولیس رسپانس ٹائم میں خاصی بہتری آئی،ترجمان سیف سٹی اتھارٹی

  پولیس رسپانس ٹائم میں خاصی بہتری آئی،ترجمان سیف سٹی اتھارٹی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت شہر میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ اور وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کرنے والے 23رکنی وفد میں صدرعرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدرعلی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاویدو دیگر شامل تھے۔ وفد کو مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر نے پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملک علی عامر نے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی کے انٹیگریٹڈ نظام کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک علی عامرنے بتایا کہ سیف سٹی نے شہر میں 8ہزار کیمرے نصب کیے جن کے علاوہ ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈسیٹس رکھنے والا پولیس کا ہر جوان چلتا پھرتاکیمرہ ہے۔

جس کی ویڈیو سینٹر سے دیکھی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کاکہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت شہر میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے لاہور چیمبر سیف سٹی پراجیکٹ کے شانہ بشانہ کام کرے گا۔ لاہور چیمبر کے وفد کو ایمرجنسی رسپانس،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔ انہیں 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل ریکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اورچیمبر آف کامرس میں یادگاری شیلڈزکا تبادلہ کیاگ

مزید : علاقائی


loading...