احتساب عدالت،اے جی آفس کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ

  احتساب عدالت،اے جی آفس کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جوادالحسن نے نئے سال 2020 ء کے پہلے ملزم قمرالزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دینے کاحکم دے دیا۔ملزم کو اے جی آفس میں 28 کڑوڑ روپے خورد برد سکینڈل کیس میں پیش کیا گیا۔نیب کے وکیل نے بتایا کہ ملزم قمرالزمان نے سنبل ٹریڈر کے ساتھ ساڑھے 3لاکھ سے کام شروع کیا، ملزم کو اس سے ایک کروڑ 59 لاکھ کا پرافٹ ہوا،ملزم جعلی بل بنا کر اپنے اکاؤنٹ پیسے ٹرانسفر کرتا تھا۔ ملزم قمر الزمان سیکرٹر یٹ میں 16 ویں سکیل کا افسر تھا،ملزم سیکرٹری ایٹ میں بجٹ ایگزیمینر فنانس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا رہا،ملزم نے اپنے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کئے جس سے ملزم نے پراپرٹی خریدی،عدالت نے دلائل سننے کے بعدنیب پراسکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...