بابری مسجد کا ملبہ حاصل کرنے کیلئے بھارتی مسلمانوں کا عدالت سے رجوع

  بابری مسجد کا ملبہ حاصل کرنے کیلئے بھارتی مسلمانوں کا عدالت سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی (این این آئی)بابری مسجد کی بازیابی کے لیے طویل جد و جہد کرنے والی مسلم تنظیموں نے کہاہے کہ مسجد تو انہیں نہیں ملی تاہم اس کے ملبے پر مسلمانوں کا حق ہے، جس کے لیے عدالت سے جلد ہی رجوع کیا جائے گا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے اس معاملے پر ایک اجلاس طلب کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بابری مسجد کے ملبے پر مسلمانوں کو اپنا دعوی پیش کرنا چاہیے۔
کمیٹی کے رکن اور مسجد کے وکیل ظفر یاب جیلانی کا کہناتھا کہ بابری مسجد کے ملبے کو ادھر ادھر نہیں پھینکا جا سکتا،اس سلسلے میں ہماری ایک میٹنگ ہوئی اور علماء سے مشورہ کیا گیا۔ مسجد کی باقیات کو ادھر ادھر نہیں رکھا جا سکتا۔ اس سے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچے گی۔ چونکہ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں میں کوئی ہدایت نہیں کی، اس لیے ہم اس کے لیے ایک عرضی داخل کریں گے۔ بابری مسجد کا ملبہ عزت و احترام کے ساتھ حاصل کیا جائیگا۔مسلم پرسنل بورڈ کے سرکردہ رکن اور ترجمان قاسم رسول الیاس کا کہنا تھا کہ مسجد کے ملبے پر مسلمانوں کا حق ہے اور یہ طے کرنے کے بعد کہ مناسب جگہ ہائی کورٹ ہے یا پھر سپریم کورٹ، درخواست دائر کی جائے گی۔
بابری مسجد

مزید :

علاقائی -