ہربنس پورہ، دیرینہ دشمنی کا نتیجہ، مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

  ہربنس پورہ، دیرینہ دشمنی کا نتیجہ، مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان عرفان کی علاقہ میں دشمنی چلی آ رہی تھی۔ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے عرفان کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول کے بھائی کی درخواست پر درج کیا جائے گا

مزید : علاقائی


loading...