جھنگ میں منشیات کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح،ڈی پی او حسن رضا خان

  جھنگ میں منشیات کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح،ڈی پی او حسن رضا خان

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی پی او جھنگ محمد حسن رضا خان نے کہا ہے کہ ضلع جھنگ میں امن و امان برقرار رکھنے،منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی پولیس کی اولین ترجیح،خاتمے کیلئے جھنگ پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق جھنگ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں جھنگ پولیس نے159 اشتہاری مجرمان، 97عدالتی مفروران اور 30عادی مجرمان گرفتار کئے۔ 3 گینگز کو بھی ٹریس کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی