کیلنڈر بد ل گیا لیکن کوئی ریاستی شعبہ تبدیل نہیں ہوا،الطافشاہد

کیلنڈر بد ل گیا لیکن کوئی ریاستی شعبہ تبدیل نہیں ہوا،الطافشاہد

  



لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کیلنڈربدل گیا مگرپاکستان میں کوئی ریاستی شعبہ تبدیل نہیں ہوا۔عمران خان وزیراعظم بن کر پوری طرح بے نقاب اوراپنے انتخابی وعدوں سے منحرف ہوگئے۔ پاکستانیوں کا 2019ء مایوسی اورمحرومی میں گزرگیا۔ انہیں پچھلے برس کئی ایک دلخراش واقعات اورسانحات کاسامناکرناپڑا۔2020ء میں بھی نااہل حکمران ٹولے سے کسی کارخیریاتبدیلی اورخوشحالی کی امید نہیں کی جاسکتی۔عوام ابھی تک 2018ء کی انتخابی دھاندلی اورسازش کے تحت پی ایس پی کی شکست پرانتہائی رنجیدہ،غمزدہ اورمضطرب ہیں۔قوم آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے اس کے ہرایک سیاسی گناہ کاحساب اورانتقام ضرورلے گی

۔عمران خان اپنے خطابات اور بیانات کی باربار وضاحت کرتے ہیں،بہترہے کسی سے مشاورت کرلیا کریں۔وہ پارٹی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...