اوٹی سی لاہور چیلنج کپِ ِدھرمپورہ جم خانہ اور ٹاؤن شپ گرین کلب کی جیت

اوٹی سی لاہور چیلنج کپِ ِدھرمپورہ جم خانہ اور ٹاؤن شپ گرین کلب کی جیت

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) دھرمپورہ جم خانہ کرکٹ کلب اور ٹاؤن شپ گرین کلب کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت کر اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔شاہدرہ ایل ڈی اے اور توصیف کلب کا سفر پہلے ہی مرحلے میں ختم ہوگیا۔اتفاق ایل آر سی اے گراونڈ پر دھرمپور جم خانہ نے شاہدرہ ایل ڈی اے کو سات وکٹوں سے شکست دی،،دھرمپورہ جم خانہ کی دعوت پر شاہدرہ ایل ڈی اے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 35 ویں اوور میں 177 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،،، جعفر ملک 52، عبدالرحمن 32 اور احسان احمد 23 رنز بناکر نمایاں رہے،،،،دھرمپورہ جم خانہ کے اسامہ جاوید نے تین جبکہ رحمن قادر اور احمد رضا نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،،،جواب میں دھرمپورہ جم خانہ نے 26 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر181 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی،، اسامہ جاوید 54 اور رحمن قادر 53 رنز بناکر نمایاں رہے،،،،میچ میں عمدہ آل راونڈ کارکردگی پر دھرمپورہ جم خانہ کے اسامہ جاویدکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹاون شپ گرین گراونڈ پر میزبان ٹاون شپ گرین نے دلچسپ مقابلے کے بعد توصیف کلب کو 14 رنز سے شکست دی۔ ٹاون شپ گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے،عامر سہیل 54، محمد آصف 49 اور محمد یوسف 47 رنز بناکر نمایاں رہے،،، جواب میں توصیف کلب کی ٹیم مقررہ 35ویں اوور میں 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،ٹااون شپ گرین کے عامر سہیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...