ؔورلڈ کپ 2020: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حتمی مرحلہ شروع
لاہور(آن لائن) قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2020 کا مشن لیے قومی ٹیم نے 25 دن بھرپور پریکٹس کی، آج سے کیمپ کا حتمی مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے قومی ٹیم پرعزم ہے، ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم بہتر نتائج دے گی۔انہوں نے گفتگو کے دوران نسیم شاہ سے متعلق کہا کہ انڈر 19 ٹیم کا اعلان ہوا تب نسیم شاہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلتے تھے، نسیم شاہ کو پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہیے۔ اعجاز احمد نسیم شاہ کو انڈر19 ٹیم میں شامل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں صلاحتیں موجود ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے جان لگائی، پی سی بی انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کا 3 ماہ کا کیمپ لگائے۔خیال رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا جو 9فروری تک جاری رہے گا،
24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔رواں سال 17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ9 فروری کو ہوگا، ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فانٹین میں کھیلے گی۔گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مد مقابل آئیں گی۔ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی