آئٹم سانگ پر پابندی لگائی جائے، شوبز شخصیات

آئٹم سانگ پر پابندی لگائی جائے، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی اکثریت نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہئے،میں نے کبھی آئٹم سانگ نہیں کئے اس کی ایک بڑی وجہ فحاشی ہی ہے لیکن آئٹم سانگ نہ کرنے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں کرنے کے لئے کچھ ہوتا ہی نہیں ہے،میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے لئے ہمارے معاشرے اور ہمارے بچوں کیلئے نقصان دہ ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان منیر،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی، مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عینی رباب، عروج، حمیرا،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ اب تو بالی ووڈ میں بھی آئٹم سانگ کی مخالفت ہورہی ہے ہم لوگ جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں پر اس قسم کی چیزیں کوفلموں کا حصّہ نہیں بنانا چاہیے۔ہماری عوام بہت سیدھی سادھی ہے اس کو گلیمر اور فحاشی میں فرق معلوم نہیں ہے۔ہم لوگ گلیمر کو بھی فحاشی کہتے ہیں۔

مزید : کلچر