پیپلزپارٹی کی سیاست ختم، ایم کیو ایم کو صوبائی وزارتوں کی پیشکش ثبوت، اسد عمر

پیپلزپارٹی کی سیاست ختم، ایم کیو ایم کو صوبائی وزارتوں کی پیشکش ثبوت، اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی اس لیے ہاتھ پاؤں مارنے کیلئے ایم کیو ایم کو صوبائی وزارتوں کی آفر دی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اجلاس ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبے میں وفاق نے اپنا کام کرلیا لیکن صوبے نے کچھ نہیں کیا، کے فورمنصوبے پرمشکلات پیدا ہوئیں تھیں اس منصوبے پر وفاق تعاون کرنے کیلئے تیارہے، کے فورمنصوبہ کراچی کے باسیوں کی اشد ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارتیزہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ کواستعمال کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سیاست ہرسیاسی پارٹی کا حق ہے، وفاق کے سندھ حکومت کے ساتھ سیاسی اختلاف پر کوئی ابہام نہیں جب کہ عوامی مفاد کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ حکومت محدود وسائل میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل چاہتی ہے، جلد ازجلد منصوبوں کی تکمیل کے بعد وزیراعظم کراچی آکر انکا افتتاح کریں گے، رش پر قابوپانے کے لیے کراچی سے پپری تک فریٹ کوریڈوربنایا جارہا ہے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -