الحمراء میں دو روزہ”چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ“ کا انعقاد

  الحمراء میں دو روزہ”چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ“ کا انعقاد
   الحمراء میں دو روزہ”چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ“ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل الحمراء سال نو کے آغاز پر دو روزہ”چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ“ کا انعقاد کیاگیا ہے۔ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان کے ہمراہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔سعدیہ سہیل رانا نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی نشوونما کو جلا بخشنے میں یہ ورکشاپ معاون ثابت ہو گی، الحمراء کی ادب وثقافت کی ترویج وترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔دوروزہ ورکشاپ میں 5تا15 سال کے 30بچے حصہ لے رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ کے شعبے میں الحمراء بچوں کی تربیت کے لئے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد کروارہا ہے، معاشرے کی ترقی کا دارومدار بچوں کی تربیت کے مرہون منت ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھی فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں بچوں،بڑوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے سینکڑوں بچوں،بڑوں نے استفادہ کیا تھا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے نئے سال کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کرتا رہے گا،۔
ہم بچوں کی بہتر تربیت کیلئے ہر دم مصروف عمل ہیں، بچے الحمرا کے ادب دوست ماحول سے بے حد مستفید ہوتے ہیں۔”چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ“ دو روز تک جاری رہے گی۔

مزید :

کلچر -