مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا،ہماء علی

مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا،ہماء علی
 مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا،ہماء علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماپرفارمر ہماء علی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آ سکے۔ہماء علی نے کہا ہے کہ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بڑی توقعات اور امیدیں وابستہ تھیں مگر جب سے تحریک انصاف بر سر اقتدار ائی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہ چکا ہے ِ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کا برا حال ہے۔

مزید : کلچر