”دی ڈونکی کنگ‘‘کولمبیا میں دھوم مچانے کیلئے تیار

  ”دی ڈونکی کنگ‘‘کولمبیا میں دھوم مچانے کیلئے تیار
   ”دی ڈونکی کنگ‘‘کولمبیا میں دھوم مچانے کیلئے تیار

  



لاہور(فلم رپورٹر) اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ اب کولمبیا کے سینما گھروں میں بھی دھوم مچانے کے لئے تیار ہے۔جنوبی کوریا، سپین، ترکی، روس اور یوکرین میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب ’دی ڈونکی کنگ‘ 9 جنوری سے کولمبیا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔.شائقین امید رکھتے ہیں کہ اسی قسم کی فلمیں دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے قریب لانے میں بڑا اہم کردار ا دا کریں گے،دوسری جانب اینی میٹڈ فلم کی ترکی کے مختلف سینما گھروں میں اس ہفتے بھی نمائش جاری رہے گی اور خاص طور پر نیو ائیر کے موقع پر اس فلم کو دیکھنے والے افراد کی تعداد میں بے حد اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید : کلچر