2019:کراچی میں آ تشزدگی کے 2550 واقعات رپورٹ ہوئے

2019:کراچی میں آ تشزدگی کے 2550 واقعات رپورٹ ہوئے

  



کراچی (رپورٹ/اے حبیب خان)سال 2019میں شہر قائد میں آتشزدگی کے 2550 واقعات شہر کے 24 فائر اسٹشینوں میں رپورٹ ہوئے۔ سال 2019 میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات کی اطلاع صدر فائر اسٹشین کو موصول ہوئی جبکہ دوسرے نمبر پر ناظم آباد فائر اسٹشین میں 240 جبکہ تیسرے نمبر پر اورنگی اور سینٹرل فائر اسٹشین رہے جہاں 226فائر کی اطلاعات موصول ہوئی۔مارچ کے مہینے میں شہر میں 266 آگ لگنے کی اطلاع فائر اسٹشینوں کو موصول ہوئی۔جبکہ نومبر کے مہینے میں 256 آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے۔سپرہائی فائر اسٹشین میں اگ لگنے کی ایک بھی اطلاع موصول نہ ہوئی جبکہ ہاکس بے۔ نیو ٹرک اسٹینڈ اور گلشن معمار فائر اسٹشین میں بھی پورے سال میں ایک ایک واقعے کی اطلاع سامنے آ ئی۔

مزید : صفحہ اول