ثنا اللہ عباسی نئے آئی جی خیبر پختون خوا تعینات

  ثنا اللہ عباسی نئے آئی جی خیبر پختون خوا تعینات

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نیانسپکٹرجنرل پولیس خیبر پختون خواہ ڈاکٹر نعیم کو عہدے سے ہٹاکر ثنا اللہ عباسی کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نئے آئی جی کے پی کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ثنا اللہ عباسی سابق آئی جی گلگت بلتستان رہ چکے ہیں۔ ان کے پیش رو ڈاکٹر محمد نعیم نے رواں برس 9 فروری کو آئی جی کے پی کے کا چارج سنبھالا تھا اور محض گیارہ ماہ بعد انہیں تبدیل کیاگیا ہے۔

ثناء آئی جی کے پی

مزید : صفحہ اول