لاہور:چمڑے کے گودام میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق،21 زخمی

لاہور:چمڑے کے گودام میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق،21 زخمی
لاہور:چمڑے کے گودام میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق،21 زخمی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنائے گئے چمڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے عمارت کی بالائی تین منزلوں میں دھواں بھرگیا۔ آتشزدگی کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں مگر ریسکیو کو تنگ گلیوں کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالمالک، عبدالودود، دادخدا اور فیروزخان شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور