لاہور: شوہر کو مبینہ طور پر چھت سے دھکا دیکر مارنے والی بیوی گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مزنگ میں نوجوان عثمان کی ہلاکت کا مقدمہ اس کی بیوی سمیت دو افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز مغل پورہ کے رہائشی عثمان کی ایک ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تھی، مزنگ پولیس نے عثمان کے باپ جمیل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عثمان کی بیوی نصباح نے اپنے دوست صدام سے مل کر اسے ہوٹل بلایا اور پھر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا، پولیس نے عثمان کی بیوی نصباح کو گرفتار کرلیا ہے۔