پی آئی سی حملہ کیس،9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 جنوری تک توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد ددہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں 9 وکلا کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت میں6 جنوری تک توسیع کی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس میں 9 ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا کی عبوری درخواست ضمانت میں6 جنوری تک توسیع کی ۔ملزمان میں اسامہ،معاذ،عبدالرحمان بٹ،راناعدیل ،عمر غوری اور چودھری مزمل شامل ہیں،ملزمان میں عبدالماجد،زین عباسی ،سکندر صدیق اور علی جاوید ملک بھی شامل ہیں،تمام افراد نے قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کررکھی ہے ۔