نیاسال!آج بھی سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرلیکن ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا

نیاسال!آج بھی سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرلیکن ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا
نیاسال!آج بھی سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرلیکن ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبر یہ ہے کہ نئے سال کے دوسرے روز بھی بہتری کارجحان برقرار ہے۔کاروبار کے دوران انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا.دوران کاروبار100انڈیکس میں 650پوائنٹس کا اضافہ  ہوا ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں ایک پیسہ اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور سرمایہ کار سرگرم نظرآرہے ہیں۔100انڈیکس میں 650پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42,098.49تک پہنچ گیا۔
کاروباری دن کا آغاز 41,400.00سے ہوا جو تیزی سے بڑھ کر 42,098.49 تک پہنچ گیا۔اس وقت 100انڈیکس42,082.44پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوگیاہے۔انٹر بینک میں ڈالر154.84سے بڑھ کر154.85 پر ٹریڈ ہورہاہے۔
سال نو سٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہورہاہے۔گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 735 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر کے بعد مثبت رجحان پیدا ہو گیا جو کاروبارکے اختتام تک جاری رہا ، 100 انڈیکس میں کل مجموعی طور پر 809 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 544 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ، بلند ترین سطح پر چھونے کے بعدسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 664 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 400 پوائنٹس پر آ کر بند ہو گیا۔
100 انڈیکس میں کل مجموعی طور پر 23 کروڑ 79 لاکھ 61 ہزار 530 حصص کا کاروبار کیا گیا جس کی مالیت 62 کروڑ 25 لاکھ گیارہ ہزار 136 روپے رہی۔گزشتہ روز 31دسمبر2019 کو مارکیٹ کا اختتام 152پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار735پر ہوا تھا اور سال2019 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر3 ہزار669پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔