پنجاب حکومت نے سرکاری افسروں کو اس کام کے لاکھوں روپے دینے کا اعلان کر دیا جس کام کیلئے انہیں پہلے ہی تنخواہ ملتی ہے

پنجاب حکومت نے سرکاری افسروں کو اس کام کے لاکھوں روپے دینے کا اعلان کر دیا جس ...
پنجاب حکومت نے سرکاری افسروں کو اس کام کے لاکھوں روپے دینے کا اعلان کر دیا جس کام کیلئے انہیں پہلے ہی تنخواہ ملتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے پروجیکٹس اور پروگرامز میں کام کرنے والے تمام سرکاری افسروں اور ملازمین کواس کام کیلئے لاکھوں روپے دینے کا اعلان کر دیاہے جس کیلئے انہیں پہلے ہی تنخواہ دی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ پنجاب کی جانب سے مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پروجیکٹس ، پروگرامز ، پالیسی یونٹس ، پالیسی سیلز ، کمپنیوں ، اتھارٹیز اور فنڈز کے تمام ڈپارٹمنٹس میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام مستقل سرکاری ملازمین اور افسروں کو تنخواہ کے علاوہ ” انسینٹو الاﺅنس “ دینے کی منظوری دیدی گئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر سرکاری افسران اور ملازمین کو کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دیا جارہاہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پنجاب کے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے سربراہان کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 22 کے افسر کو تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ ، گریڈ 21 کے افسر کو اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ ، گریڈ 20 کے افسر کو دو لاکھ سے اڑھائی لاکھ ، سکیل 19 کے ملازم کو ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ ، گریڈ 18 کے سرکاری ملازم کو ایک سے ڈیڑھ لاکھ ، 17 ویں سکیل کے ملازم کو 75 ہزار سے ایک لاکھ ، سکیل 16 کے ملازم کو50 ہزار سے 75 ہزار ، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کو چالیس ہزار ، 5 سے 10 ویں سکیل تک 30 ہزار اور گریڈ 1 سے چار تک عہدے پر کام کرنے والے سرکارمی ملازمین کو 20 ہزار روپے ماہانہ انسینٹو الاﺅنس دیا جائے گا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ انسینٹو الاﺅنس کا سلیکشن بورڈ کی جانب سے سالانہ جائزہ لیا جائے گا جبکہ انسینٹو الاﺅنس23 ستمبر 2019 سے نافذ العمل ہو گا ، وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن گزشتہ سال کے آخری دن 31 دسمبر کو جاری کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -