سپریم کورٹ،وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے فیصلے پر عملدرآمدکیخلاف حکم امتناع کی درخواست دائرکردی

سپریم کورٹ،وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے فیصلے پر ...
سپریم کورٹ،وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے فیصلے پر عملدرآمدکیخلاف حکم امتناع کی درخواست دائرکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع کی درخواست دائر کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 28 نومبر کے فیصلے پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی،حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست کے بعد 2متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں ،حکومت کی جانب سے حکم امتناع اورلارجربنچ کی استدعاالگ الگ درخواستوں میں کی گئی،ایک میں حکومت نے سپریم کورٹ سے28 نومبر کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے 5رکنی لارجربنچ بنانے کی استدعاکی ہے جبکہ دوسری درخواست میں سپریم کورٹ سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد پر حکم امتناع بھی مانگ لیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرفیصلے تک 28نومبرکے حکم پرعملدرآمدمعطل کیاجائے۔