راول ڈیم کی مچھلی نیلامی سے متعلق کیس ،پورابنی گالہ کا گندراول ڈیم میں آ رہا ہے اس حوالے سے درخواست لے آئیں،اسلام آبادہائیکورٹ

راول ڈیم کی مچھلی نیلامی سے متعلق کیس ،پورابنی گالہ کا گندراول ڈیم میں آ رہا ...
راول ڈیم کی مچھلی نیلامی سے متعلق کیس ،پورابنی گالہ کا گندراول ڈیم میں آ رہا ہے اس حوالے سے درخواست لے آئیں،اسلام آبادہائیکورٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے راول ڈیم کی مچھلی نیلامی سے متعلق کیس میں محکمہ فشریزسمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پورابنی گالہ کا گندراول ڈیم میں آ رہا ہے اس حوالے سے درخواست لے آئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں راول ڈیم کی مچھلی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ کیادرخواست گزاریہ چاہتا ہے کہ نیلامی نہ کی جائے اور مچھلی وہیں مر جائے ؟اگرمچھلی نہیں نکالیں گے تو پھر وہ وہیں مرجائے گی ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کاکیاتعلق ہے کیاوہ چاہتا ہے کہ لوگ مچھلی نہ کھاسکیں ؟،پورابنی گالہ کا گندراول ڈیم میں آ رہا ہے اس حوالے سے درخواست لے آئیں ۔

عدالت نے راول ڈیم کی مچھلی نیلامی سے متعلق محکمہ فشریزسمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد