وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے مسودہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قیمتوں میں کنٹرول ، حکومتی اقدامات اور فیصلوں سے متعلق بات ہو گی۔ عمران خان حکومتی بیانیہ سے آگاہ کریں گے، وزیر اعظم نئے سال میں حکومتی اہداف اور ترجیحات سے بھی آگاہ کریں گے۔ عمران خان نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...