افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی شہری کو مبینہ طور پر کابل میں اغوا کر لیا

افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی شہری کو مبینہ طور پر کابل میں اغوا کر ...
افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی شہری کو مبینہ طور پر کابل میں اغوا کر لیا

  



ا سلام آباد (سٹاف رپورٹر)افغانستان کے دارالحکومت کا بل میں ایک اور پا کستانی افغان خفیہ اہلکاروں کے ہاتھوں اغواءہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سعید اللہ گزشتہ دل سا لوں سے کابل میں کنسلٹینگ کمپنی میں بطور اکائونٹنٹ کام کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سعید اللہ کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے چیک پو یونٹ پر روک کر اغواءکیا۔ذرائع کے مطابق کا بل میں افغان حفیہ اہلکا روں کے ہا تھوں پاکستانی شہریوں کے اغوا کا حالیہ دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔کا بل میں پا کستانی سفارتخا نے نے پاکستانی شہری کے اغواءاور با حفا ظت واپسی کے لئے افغان دفتر خا رجہ کے سا تھ معاملہ اٹھا دیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...