تائیوان کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، طاقتور ترین شخصیت ہلاک ہو گئیں

تائیوان کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، طاقتور ترین شخصیت ہلاک ہو گئیں
تائیوان کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، طاقتور ترین شخصیت ہلاک ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائی پے (ڈیلی پاکستان آن لائن )تائیوان کا فوجی ہلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں چیف آف جنرل ”شین ژی منگ “ سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 13 لوگ سوار تھے جس کا صبح 8 بج کر 22 منٹ پر ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا ، ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث تائی پے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی جس دوران وہ کر یش کر گیا ، حادثے میں ایئر فورس کے جنرل ” شین ژی منگ “ سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
تائیوان کی وزارت دفاع کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک زخمیوں سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ملک میں ایک ہفتے کے بعد ڈصدارتی اور پالیمانی الیکشن 11 جنوری کو ہونے جارہے ہیں ۔تائیوان کے صڈر نے اپنے الیکشن کی تمام کمپیئن منسوخ کر دی ہیں اور حکام کو ہر ممکن امداد کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔