نیاسال ہے تونئی چیزیں بھی ہونی چاہئیں،احتساب عدالت نے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبردریفرنس میں نیب سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبردریفرنس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیاسال ہے تونئی چیزیں بھی ہونی چاہئیں،آئندہ سماعت پرکارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیاجائے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبردریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے سماعت کی ،عبدالغنی مجید،مصطفی ذوالقرنین ودیگرملزمان عدالت پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مختلف کیسزمیں ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات ابھی مکمل نہیں کی گئیں،جج احتساب عدالت نے کہا کہ نیاسال ہے تونئی چیزیں بھی ہونی چاہئیں،آئندہ سماعت پرکارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیاجائے،عدالت نے ہدایت کی باقی ملزمان کوبھی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں،عدالت نے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔