جج ویڈیو سکینڈل کیس،تمام ملزموں کو نوٹسزجاری،آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جج ویڈیو سکینڈل کیس،تمام ملزموں کو نوٹسزجاری،آئندہ سماعت پر حاضری یقینی ...
جج ویڈیو سکینڈل کیس،تمام ملزموں کو نوٹسزجاری،آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں شامل تمام ملزموں کو نوٹسز جاری کردیئے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سائبر کرایم کورٹ میں جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ویڈیو سکینڈل کیس میں شامل تمام 8ملزموں کو نوٹسز جاری کردیئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،ملزموں میں ناصر بٹ ،ناصر جنجوعہ، میاں طارق،مہر جیلانی، خرم شہزاد اوردیگر شامل ہیں،عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور


loading...