آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے ،پرویز خٹک

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے شام تک مشاورت مکمل ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے ،پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے جاری ہیں،ن لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن سے بھی رابطے کریں گے ،امید ہے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حکومتی وفد کی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر آمدہوئی،وفد میں پرویز خٹک،اعظم سواتی شبلی فراز اورعلی محمد خان شامل ہیں،حکومتی وفد اور ن لیگ کے درمیان آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرمذاکرات ہوئے ۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے رابطے جاری ہیں،(ن)لیگ کے بعددیگراپوزیشن سے بھی رابطے کریں گے،امیدہے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے،پرویز خٹک نے کہا کہ مشاورت کے بعدبل کوپارلیمنٹ میں لائیں گے۔