لاپتا افراد کا کیس لڑنے والے کرنل ریٹائر انعام الرحیم کس کی تحویل میں ہیں ؟ آخر کار عدالت سے بڑی خبر آ گئی

لاپتا افراد کا کیس لڑنے والے کرنل ریٹائر انعام الرحیم کس کی تحویل میں ہیں ؟ ...
لاپتا افراد کا کیس لڑنے والے کرنل ریٹائر انعام الرحیم کس کی تحویل میں ہیں ؟ آخر کار عدالت سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت دفاع کے حکام نے راولپنڈی سے اغوا ہونے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو اپنی تحویل میں ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رو¿ف نے کی۔دوران سماعت وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ہمارے پاس ہیں، انعام الرحیم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔انعام الرحیم کے وکیل نے کہا کہ وزارت دفاع یا اس کا کوئی ادارہ انعام الرحیم کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔
عدالت نے سرکاری نمائندوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم لاپتہ افراد سے متعلق کیسوں کی پیروی کر رہے تھے اور انہیں 16 دسمبر کو راولپنڈی میں واقع ان کی رہائشگاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -