ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد،وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پہنچ گئے

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد،وزیراعظم عمران خان نور ...
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد،وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پہنچ گئے،وزیراعظم ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں،وزیراعظم ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کریں گے،دورے کے دوران ولی عہد ابوظہبی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ سے جاری ہونے والے دورے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زایدالنہیان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی،وزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے آپس کے دورے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، ولی عہد شیخ محمد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا