حکومت نے سرکاری ملازمین کے بعد وکلاءکو بھی الاونس دینے کا اعلان کر دیا

حکومت نے سرکاری ملازمین کے بعد وکلاءکو بھی الاونس دینے کا اعلان کر دیا
حکومت نے سرکاری ملازمین کے بعد وکلاءکو بھی الاونس دینے کا اعلان کر دیا

  



لاہور(این این آئی)عدالتوں میں حکومت کی پیروی کرنے والے سرکاری دکلاءکو تنخواہ کے ساتھ 30فیصد اضافی الائونس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ قانون وپارلیمانی امور کے مطابق صوبہ بھر میں کام کرنے والے سرکاری وکیلوں کو ادا کی جانے والی تنخواہ کے علاوہ 30فیصد اضافی الائونس کی تجویز پر مبنی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ قانون وپارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر اعتراضات عائد کئے تاہم حکومت نے محکمہ خزانہ پنجاب کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری وکلاءکوالائونس دینے کی سمری منظور کر لی۔مذکورہ سمری اب حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔ سرکاری وکلاءکو دئیے جانے والے الائونس کی مد میں صوبائی حکومت کو سالانہ 60لاکھ روپے سے زائد اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔صوبائی کابینہ کی منظوری ملتے ہی محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...