کراچی ایئر پورٹ سے سول ایوی ایشن کے نمائندے کو پیسوں سے بھرا بیگ مل گیا لیکن پھر اس نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے
کراچی (این این آئی) سول ایوی اتھا رٹی کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسا فر کے لا کھوں روپے واپس کردئیے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ سے کرا چی پہنچنے والے مسافر کے لاکھوں روپے واپس کردئیے۔سی اے اے کے عملے کو واش روم سے ملنے والا بیگ ڈیوٹی افسر کے حوالے کیا گیا، بیگ میں مسافر کے پاسپورٹ، 1 لاکھ 96ہزار روپے اور افغان کرنسی موجود تھی جس کے بعد سی اے اے کے ڈیوٹی افسر نے پرواز کے مسافر کا رابطہ نمبر حا صل کیا۔ائیر پورٹ منیجر عمران خان نے مسافر سے ضروری تصدیق کے بعد رقم اور سا ما ن حوالے کردیا، رقم ملنے پر مسافر رو پڑا۔