جوہر ٹاﺅن میں 12 سالہ بچی کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے گئے تو انکشاف ہوا کہ یہ حاملہ ہے ، بچی کے ساتھ کیا ظلم ہو تا رہا ؟ افسوسناک خبر

جوہر ٹاﺅن میں 12 سالہ بچی کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے گئے تو انکشاف ہوا کہ ...
جوہر ٹاﺅن میں 12 سالہ بچی کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے گئے تو انکشاف ہوا کہ یہ حاملہ ہے ، بچی کے ساتھ کیا ظلم ہو تا رہا ؟ افسوسناک خبر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورکے علاقے جوہر ٹاون میں 12سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے 45 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شاہ دی کھوئی جوہر ٹاون کا رہائشی ملزم خورشید عرف پپو متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے اور وہ بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا رہا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کی طبیعت خراب ہونے پر والدین اسپتال لے گئے جہاں انکشاف ہوا کہ بچی حاملہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید : جرم و انصاف