پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام سال 2020 کی تقریب، پاکستان اور کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام سال 2020 کی تقریب، پاکستان اور کشمیر کے لئے ...
پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام سال 2020 کی تقریب، پاکستان اور کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

  



ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سال دو ہزار بیس کو خوش آمدید کہنے کے لئے تقریب سجائی گئی جس میں کیک کاٹ کر سال نو کو خوش آمدید کہا گیا. دارالحکومت ریاض کے فوڈ پیلس میں سجنے والی تقریب میں کمیونٹی کے بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی اور سال دو ہزار بیس کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا اور کیک کاٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا.

اس موقع پر چوہدری سجاد علی اور حمزہ سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اہلِ ریاض نا صرف متحرک ہیں بلکہ خوشیوں کو دوبالا کرنے کا ہنر بھی جانتے ہیں اور آج جس طرح بزرگوں کی شفقت اور نوجوان طبقے کے جنون نے ملکر نئے سال کو خوش آمدید کہا ہے اس سے جہاں پیار محبت اور اخوت کا پیغام ملتا ہے وہیں پر پاکستانی کیمونٹی نے دیکھایا ہے کہ وہ پردیس میں رہ کر بھی دیس کا سماں بنا سکتے ہیں. 

تقریب میں دیگر تمام افراد نے اپنے پیغام میں کہا کہ سال دو ہزار بیس خوشیاں کا سال ہے اس برس خوشیاں بانٹیں اور خوشیاں حاصل کریں عدم برداشت کا خاتمہ کرکے معاشروں میں اعتدال پسندی کو رائج کریں اور تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں جبکہ پاکستان کے اندر حکومت اور اپوزیشن اپنی مفاد کی سیاست کے علاوہ عوامی مسائل اور ان کے حل کی جانب توجہ دیں تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے اسکے علاوہ شرکاء نے کہا کہ یہ سال مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سال ثابت ہوگا. 

مزید : عرب دنیا


loading...