جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام چار سپر لیگ سیزن 2 کرکٹ لانچنگ کی تقریب دبئی میں منعقد

جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام چار سپر لیگ سیزن 2 کرکٹ لانچنگ کی تقریب ...
جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام چار سپر لیگ سیزن 2 کرکٹ لانچنگ کی تقریب دبئی میں منعقد

  



دبئی (طاہر منیر طاہر)جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام چنار سپر لیگ سیزن2 کی کٹ لانچنگ کی پروقار تقریب دبئی کے مقامی مارکوپولو ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی تھے۔ تقریب میں چنار سپر لیگ سیزن2 میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان اور اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کرنے والے متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری فرموں کے مالکان و نمائندگان، سیاسی و سماجی تنظیموں کے زعما اور مختلف میڈیا گروپ کے نمائندگان سمیت کشمیر کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی نے جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار ونگ کی انتظامیہ کو چنار سپر لیگ سیزن 2 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارت میں چنار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایونٹ ایک اہم اور قابل تحسین ایونٹ ہے جس کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے۔

اس سے کمیونٹی کے مابین رابطوں کا رجحان بڑھے گا، پاکستان قونصلیٹ دبئی میں آنے والے وقتوں میں بھی اس طرح ے ایونٹ کی بھرپور سرپرستی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ متحدہ عرب امارات میں پاکستا ن کے سفیرہیں۔ سب لوگوں پر قانون کی پاسداری لازم ہے۔ متحدہ عرب امارات آپ کا دوسرا گھر ہے۔ ہر پاکستانی کی یہ کوشش ہو کہ وہ ہر قسم کی منفی سرگرمی سے گریز کرے۔ احمد امجد علی کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ راس الخیمہ میں پاکستان کمیونٹی کے لیے ایک گراﺅنڈ کا انتظام کر رہے ہیں جس کی جلد پاکستان کمیونٹی کو خوشخبری ملے گی۔ چنار سپر لیگ انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین اور ان کی جملہ ٹیم کی یہ کاوش لائق تحسین ہے۔

چنار سپر لیگ انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین راجہ اسد خالد نے اپنے خطاب میں کہا یہ پوری دنیا میں کشمیریوں کی واحد لیگ ہے جس میں کشیر کے تمام اکائیوں سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہم بطور کشمیری پوری دنیا کو اس لیگ کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پر امن رہنا چاہتے ہیں۔ کرکٹ ایک صحت مند سرگرمی ہے ۔ یہ تفریح کا میلہ نہیں بلکہ یہ امن کا، دوستی کا اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ میں اپنی جملہ ٹیم جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار سپرلیگ کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ اور جو ٹیمیں اس لیگ میں حصہ لے رہی ہیں اور جن کمیونٹی سپانسر اور سیاسی و سماجی زعماءکی بدولت لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں ہم سب ان کا طے دل سے مشکور ہیں۔ اور کمیونٹی کے تمام طبقوں سے گزارش کرتے ہیں کہ یکم جنوری 2020 سے 10 جنوری 2020 تک اس کرکٹ میلے میں بھر پور شرکت کر کے اسکو کامیاب بنائیں۔

کٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چنار سپر لیگ کے سپانسر اور چنار ونگ کے بانی راجہ محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار ونگ کی اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اس ایونٹ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ فیوچر ویز کمرشل بروکر کے مینیجنگ ڈائرکٹر ساجد اقبال عباسی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پاکستان کے سفیر ہیں ہمیں اپنے عملسے ایک بہترین انسان اور شہری اور بہترین مسلمان ثابت کرنا ہو گا۔ میپل گروپ کے راجہ راشد علی نے کشمیر کمیونٹی کے اتحاد اور رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ یو۔اے۔ای کا تاریخی اور منفرد ایونٹ ہے ہم سب کو اس کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پی پی پی یواے ای کے صدر اور سابقہ مشیر حکومت آزاد کشمیر کے سردار جاوید یعقوب ، مسلم لیگ کے راجہ جبار، سینیر کشمیری رہنما سردار شبیر مغل اور پی ٹی آئی آزادکشمیر کے راجہ ابرارالحق منہاس ، سماجی اور سیاسی رہنماءراجہ شہباز خان نے جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کی سماجی ، صحافتی سرگرمیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کشمیر کمیونٹی کے مابین رابطوں کا کریڈٹ جموں کشمیر جرنسلٹ فورم کو دیا اور چنار سپر لیگ سیزن 2 کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان و کشمیر کمیونٹی سے اپیل کی۔

العرب ٹینٹ کے ایم ڈی واجد کبیر، جبل طور بلڈنگ مینٹینس کے سید ندیم عبداللہ، چوہدری منشی گروپ کے فاروق بانیہ، سپر پاکستان کارگو کے خالد محمود، سیف وے ٹوریزم کے چوہدری فاروق چچی، الخلیج میٹل ٹریڈنگ کے سردار ارشاد، سوق المدینہ گروپ ریسٹورنٹ کے سردار الماس رشید، چنار سپرلیگ سیزن ون کی دفاعی چمپین کشمیر یونائیٹد کے آنر راجہ شہباز، چنار ونگ کے راجہ داﺅد شریف، جموں کشمیر جرنسلٹ فورم کے چیف آرگنائیزر مدثر ارشاد، کشمیر مسلم سوسائٹی کے ایاز کیانی اور راجہ ندیم حنیف نے کٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کیا اور اس کرکٹ میلے کی کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر اشفاق احمد، چیف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر ایکسپریس زاہد تبسم، آج ٹی وی کے بیورو چیف حافظ زاہد، نیو ٹی وی کی بیورو چیف سعدیہ عباسی، باغ ٹائم کے چیف ایدیٹر عاطف جنون، اردو اخبار سے عارف شاہد، جیو نیوز سے راجہ عرفان، کشمیر ایکسپریس سے عابد چغتائی، اے آر جی کے آصف راٹھور ، خالد گلزار، افتخار شبیر، ذوالفقار شبیر، ناصر افتخار، شجاعت صابر، محسن ستار، راجہ ظفر، احمد سندھ ٹی وی، معروف کرکٹر نیر عباسی، سردار سیاب، حفیظ منہاس نے شرکت کی۔

مزید : کھیل /عرب دنیا