تھوک ریٹ پر یونیورسٹیوں میں چرس بیچنے والی روبینہ گرفتار لیکن لاتی دراصل کہاں سے تھی ؟ پتہ چل گیا

تھوک ریٹ پر یونیورسٹیوں میں چرس بیچنے والی روبینہ گرفتار لیکن لاتی دراصل ...
تھوک ریٹ پر یونیورسٹیوں میں چرس بیچنے والی روبینہ گرفتار لیکن لاتی دراصل کہاں سے تھی ؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے یونیورسٹیز، ہاسٹلز، سینما ہالز میں منشیات بیچنے والے ایک شخص اور خاتون کو گرفتار کر لیا،لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد ہوئی ملزمان تھوک ریٹ پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ گرفتار افراد میں گل اور روبینہ بی بی شامل ہیں۔ سی آئی اے صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گاہکوں کا انتظار کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شکل وصورت سے معصوم لیکن انتہائی خطر نا ک ہیں دو رکنی گینگ نے انکشاف کیا کہ یہ علاقہ غیر سے کپڑوں کی آڑ میں چرس اور افیون چھپاکر لاہور لے کر آتے اور یہاں تھوک ریٹ پر مخصوص لوگوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔