وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات شروع

وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ...
وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات شروع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات شروع ہو گئی۔ملاقات میں علاقائی و عالمی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اورولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ،وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا،ولی عہد ابوظہبی کاریڈکارپٹ استقبال کیاگیا،نور خان ایئر بیس پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے،ولی عہد ابوظہبی کے ساتھ امارات کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد ابوظہبی کی گاڑی خود چلائی ،ولی عہدابوظہبی کو وزیراعظم ہاﺅس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات شروع ہو گئی،ملاقات میں علاقائی و عالمی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...