ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے دھمکیاں دینے والے بھارت کو ٹھوک کے جواب دیدیا ، بولتی بند کر دی

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے دھمکیاں دینے والے بھارت کو ٹھوک کے جواب دیدیا ...
ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے دھمکیاں دینے والے بھارت کو ٹھوک کے جواب دیدیا ، بولتی بند کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے نئے آرمی چیف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وہی پرانا گیدڑ بھبھکیوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے کیونکہ شائد بھارت فروری 2019 میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد اپنے ہونے والے نقصانات کو بھول چکاہے تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارت کو وہی دن پھر سے یاد کرواتے ہوئے ان کی بولتی بند کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2019 کی سٹرائیک کی کوشش میں بھارت کو اپنے 2 طیاروں سے ہاتھ دھونا پڑا جسے پاکستان کی فضائیہ نے مار گرایا اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آ رنے کہا کہ بھارت نے اپنا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی خود ہی اپنا میزائل مار کر تباہ کر لیا ۔اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جوا ب دیا گیا جس میں ان کے درجنوں فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ، بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ” یاد رکھنا کہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔“

مزید : قومی


loading...