آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ، اے این ایف کے بعد نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ، اے این ایف کے بعد نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف ...
آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ، اے این ایف کے بعد نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں آج دوپہر تین بجے طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب نے آمدن سے زائداثاثوں پر تفتیش کا آغاز کر دیاہے اور اسی سلسلے میں آج انہیں طلب کر لیا گیاہے ، ن لیگی رہنما کے خلاف فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروانے کے الزام پر تحقیقات بھی شروع کی گئی ہیں۔نیب کا الزام ہے کہ سابق وزیرقانون پنجاب نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرواکہ من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رانا ثناءاللہ حال ہی میں منشیات سمگلنگ کیس میں پانچ ماہ سے زائد جیل میں رہے تاہم چند دن قبل ہی ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی اور وہ جیل سے رہا ہوئے ۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو بھی رانا ثناءاللہ کی رہائی پر عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت بھی کی تھی ۔

مزید :

قومی -