نئے سال کے جشن میں آتشبازی، تمام بندر جل کر مر گئے

نئے سال کے جشن میں آتشبازی، تمام بندر جل کر مر گئے
نئے سال کے جشن میں آتشبازی، تمام بندر جل کر مر گئے

  



برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی نے چڑیا گھر جلا ڈالا، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں تمام بندر زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سال نو کی شب کیرے فلیڈ میں پیش آیا جہاں تاریخی چڑیا گھر کا بندروں کیلئے مختص حصہ مکمل طور پر جل گر خاکستر ہو گیا اور وہاں موجود تمام بندر ہلاک ہو گئے۔ان میں 48سالہ سلور بلیک گوریلا بھی شامل تھا۔ درجنوں پرندے بھی شعلوں کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آس خوف ناک واقعے میں صرف 2 بندروں کی ریسکیو کیا جا سکا تاہم وہ بھی خاصے چھلس گئے تھے ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی کے نتیجے میں کچھ آتشی مواد بندروں والے حصے میں گرا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 ہزار مربع میٹر پر پھیلے حصے کو جلا ڈالا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...