سال نو کاپہلا دن، دنیا میں3 لاکھ 92 ہزار لیکن پاکستان میں کتنے بچوں کی پیدائش ہوئی ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

سال نو کاپہلا دن، دنیا میں3 لاکھ 92 ہزار لیکن پاکستان میں کتنے بچوں کی پیدائش ...
سال نو کاپہلا دن، دنیا میں3 لاکھ 92 ہزار لیکن پاکستان میں کتنے بچوں کی پیدائش ہوئی ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  



نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ سال نو کے پہلے روز دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 16787 پاکستان میں پیدا ہوئے‘پہلا بچہ فجی میں پیدا ہوا‘ ادارے کا کہنا ہے کہ 2020ئ کا پہلا بچہ فجی میں پیدا ہوا جبکہ عالمی سطح پر یکم جنوری کو ہونے والی نصف سے زائد پیدائشیں 7 دیگر ممالک میں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے روز 67385 بچے بھارت‘ 46299 چین‘ 26000 نائیجیریا‘ 13020انڈونیشیا‘ 10452امریکہ‘ 10247کانگو جبکہ 8493 ایتھوپیا میں پیدا ہوئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسف ہنریٹا فور نے ایک بیان میں کہا کہ سال نو کے آغاز پر ہمیں اپنے بعد آنے والوں کے مستقبل‘ ان کی صلاحیتوں اور زندگی کے سفر میں ان کے لئے بہتر امکانات تلاش کرنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ئ میں 25 لاکھ سے زائد نوزائیدہ بچے ایک ماہ کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔ان میں سے ایک تہائی بچوں کو زندگی کا دوسرا دن بھی نصیب نہیں ہوا۔ ان میں سے اکثر اموات قبل از وقت پیدائش اور ڈیلیوری مسائل کے باعث ہوئیں۔

مزید برآں ہر سال 25 لاکھ سے زائد بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔یونیسف کے مطابق پچھلے 30 سال میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں نصف سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ان اموات کی بڑی وجہ ماﺅں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے کسی تربیت یافتہ نرس یا دائی کی عدم دستیابی ہوتی ہے جس کے نتائج تباہ کن ہیں۔عالمی ادارے کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر انسانی صحت پر توجہ دے کر ہم زیادہ سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کو بچا سکتے ہیں۔یونیسیف نے ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے عالمی سطح پر فوری سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تمام ماﺅں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید : بین الاقوامی