اداکارہ میرا نے انگریزی زبان میں نیا پیغام جاری کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی سینئر اداکارہ میرا جی نے سال نو پر انگریزی زبان میں ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔اداکارہ میرا نے سال نو پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرانگریزی زبان میں ایک خوبصورت ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے انہیں پورے سال سپورٹ کیا اور ان کے لیے بہترین کمنٹس بھی دیئے۔میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور منفرد انداز میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔