انڈونیشیا میں شدید بارشیں، 21 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں شدید بارشیں، 21 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں شدید بارشیں، 21 افراد ہلاک

  



جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث 30 ہزار افراد بے گھر اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ، ہائپو تھرمیا، ڈوبنے اور کرنٹ سے ہوئیں۔ماہرین موسمیات نے جکارتا میں مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔یاد رہے کہ 2007 میں انڈونیشیا میں آنے والے سیلاب میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...